15 اپریل 2013 - 19:30

افغانستان کے مشرقي صوبے ننگرہار ميں امريکا کي زير قيادت نيٹو کے ہوائي حملے ميں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہيں -

ابنا: يہ ہوائي حملہ  ايک ايسے وقت ہواہے جب جلال آباد ميں لوگ افغانستان کے رہائشي علاقوں پر امريکا کے ہوائي حملوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے -افغانستان کي حکومت نے بھي امريکا اور نيٹو سے کہا ہے کہ وہ رہائشي علاقوں پر اپنے ہوائي حملے فوري طور پر بند کردے-دوسري طرف افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ ان کي حکومت امريکا اور طالبان کو ہي اپريل کے اوائل ميں کنڑ ميں  ہونے والے حملے کا ذمہ دار سمجھتي ہے جس ميں بارہ بچوں سميت  سترہ عام شہري مارے گئے تھے -افغان صدر حامد کرزئي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ رہائشي علاقوں پر حملے کسي بھي صورت ميں برادشت نہيں کئے جائيں گے طالبان پر الزام لگايا کہ وہ عام شہريوں کوڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں اور لوگوں کے گھروں ميں زبردستي رپوش ہوتے ہيں –گذشتہ چھ اپريل کو کنڑ ميں ہونےوالے ہوائي حملے کي تحقيقات کے لئے حامد کرزئي نے ايک کميٹي تشکيل دے دي ہے -افغانستان کے رہائشي علاقوں پر امريکا اور نيٹو کے ہوائي حملے اس وقت افغان عوام اور حکومت کے لئے سب سے بڑي مشکل ہے -اس درميان صوبہ غزني ميں بھي ہوائي حملے ميں چار پوليس اہلکار اور دوعام شہري ہلاک ہوگئے ہيں.

.......

/169